ادبی خدمات
اظہر جاوید اردو اور پنجابی کے شاعر تھے ۔ ان کی پہلی نظم رسالہ ” تخلیق ” میں 1977ء میں شائع ہوئی ۔ اظہر جاوید رسالہ تخلیق کے مدیر تھے ۔ یہ رسالہ انہوں نے 1969ء میں لاہور سے جاری کیا ۔ اس کے علاوہ ان کی نظم ” بے انجان کی کہانی” رسالہ ” ادب لطیف” میں 1986ء میں شائع ہوئی ۔ ایک اور نظم ” بلاوا” رسالہ "اوراق” میں 1989ء میں چھپی ۔
ایوارڈز
اظہر جاوید نے کافی ادبی خدمات سر انجام دیں۔ ان ادبی خدمات کی وجہ سے ان کو 2011ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا ۔
وفات
اظہر جاوید ایک اچھے انسان تھے۔ ان کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ اور 14 فروری 2012 ء کو دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ ان کا مدفن لاہور میں ہے۔
تصانیف
- غم عشق گر نہ ہوتا
- حضرت رابعہ بصری
- شہر غم
- خزاں کے پتے
- بڑی دیر ہو گئی
- پھر غم جاناں
نمونہ کلام
تو بھی وفا کے روپ میں اب ڈھل کے دیکھ لے |
اس آگ میں ہماری طرح جل کے دیکھ لے |