شہزاد منظر

شہزاد منظر
اصل نام ابراہیم عبد الرحمن عارف
قلمی نام شہزاد منظر
والد کا نام عبد الرحمن احمد عارف
پیشہنقاد، افسانہ نگار، ناول نگار، صحافی
پیدائش یکم جنوری 1933ء ، کلکتہ ، بھارت
وفات 19 دسمبر 1997ء ، کراچی ، پاکستان
شہریتپاکستانی
اصنافتنقید، افسانہ، ناول ، سفرنامہ
نمایاں کاماندھیری رات کا تنہا مسافر
پاکستان میں اردو تنقید کے پچاس سال
جدید اردو افسانہ
افسانوی تنقید کے مشہور نقاد

ادبی خدمات

شہزاد منظر یکم جنوری 1933ء کو کلکتہ کے ایک تجارت پیشہ سوتی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ نو عمری سے پڑھنے لکھنے کا شوق تھا جس کی وجہ سے وہ شعر و ادب سے دلچسپی لینے لگے ۔ نو عمری سے ہی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھنے لگے اور بالآخر صحافت کو بطور پیشہ اختیار کر لیا۔ انہوں نے برصغیر کے بہت سے اخبارات میں بحیثیت صحافی فرائض انجام دیے ۔ ان کی اب تک دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

جن اخبارات میں کام کیا

  1. روزنامہ ’’ عصر جدید ‘‘ کلکتہ (رپورٹر) ۱۹۵۶ء تا ۱۹۶۰ء
  2. روزنامہ ’’ آزاد ہند ‘‘ کلکتہ (رپورٹ) ۱۹۶۰ء تا ۱۹۶۴ء
  3. ہفت روزہ ’’ آثار ‘‘ کلکتہ (معاون مدیر) ۱۹۵۹ء تا ۱۹۹۳ء
  4. روزنامہ ’’ پاسبان ‘‘ ڈھاکہ (سب ایڈیٹر) ۱۹۶۴ء تا ۱۹۶۵ء
  5. روزنامہ ’’ وطن‘‘ ڈھاکہ (اسٹنٹ ایڈیٹر) ۱۹۷۰ء تا ۱۹۷۱ء
  6. ہفت روزہ ’’ چترالی ‘‘ ڈھاکہ (اسٹنٹ ایڈیٹر) ۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۱ء
  7. روزنامہ ’’ مساوات ‘‘ لاہور (نمائندہ خصوصی ، مقیم ڈھاکہ ) ۱۹۷۰ء تا ۶۱۹۷۱
  8. روزنامہ ’’ جنگ ‘‘ کراچی (سب ایڈیٹر) ۱۹۷۱ء تا ۱۹۷۲ء
  9. ہفت روزہ ’’ پیمان‘‘ کراچی (مدیر معاون) ۱۹۷۲ تا ۱۹۷۳ء
  10. روزنامہ ’’ مساوات ‘‘ کراچی (اسٹنٹ ایڈیٹر) جون ۱۹۷۳ء تا ۱۹۷۹ء
  11. روزنامہ ’’ حریت ‘‘ کراچی (اسٹنٹ ایڈیٹر) ۱۹۸۲ء تا ۱۹۸۳ء
  12. روزنامہ ’’ جنگ ‘‘ کراچی (ادبی کالم نگار ) ۱۹۸۱ء تا ۶۱۹۸۹

ادارت

  1. ماہنامہ ’’ ساقی ‘‘ کلکتہ (۱۹۶۲ء)
  2. ماہنامہ ’’ ساز ‘‘ کلکتہ (۱۹۶۲ء)

رکنیت

  1. کراچی پریس کلب
  2. کراچی یونین آف جرنلسٹس
  3. آرٹس کونسل آف پاکستان

تصانیف

تنقید :
  1. جدید اردو افسانہ
  2. جدید اردو ناول
  3. پاکستان میں اردو تنقید کے پچاس سال
  4. پاکستان میں اردو ناول کے پچاس سال
  5. پاکستان میں اردو افسانے کے پچاس سال
  6. اردو کے بڑے افسانہ نگار
  7. علامتی افسانے کے ابلاغ کا مسئلہ
  8. مشرق و مغرب کے چند مشاہیر ادبا
  9. مابعد جدیدیت: مباحثہ سے مکالمہ تک
  10. غلام عباس ایک مطالعہ
  11. محمد حسن عسکری ایک مطالعہ
  12. راجندر سنگھ بیدی ایک مطالعہ
  13. ردعمل
  14. فحش ادب کیا ہے
  15. اردو تنقید ، پاکستان میں
  16. ترقی پسند ادب کا مستقبل
  17. ہمارا تنقیدی ورثہ
تاریخ:
  1. کہانی عہد بہ عہد
  2. اردو افسانہ آزادی کے بعد
  3. اردو افسانے کی تنقیدی تاریخ
ناول:
  1. اندھیری رات کا تنہا مسافر
افسانے:
  1. ندیا کہاں ہے تیرا دیس
سفرنامہ:
  1. سفر ناتمام
  2. تین شہروں کی کہانی
سیاسیات:
  1. سندھ کے نسلی مسائل
انتخاب:
  1. کرشن چندر کے دس بہترین افسانے
  2. منٹو کے دس بہترین افسانے
  3. غلام عباس کے دس بہترین افسانے
  4. قرۃ العین حیدر کے دس بہترین افسانے
  5. بیدی کے دس بہترین افسانے
  6. عصمت کے دس بہترین افسانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے