محمد خان اشرف

شخصیات و ادبی خدمات

فریال ظفر اپنے مقالے میں لکھتی ہیں:
’’ ڈاکٹر محمد خان اشرف کثیر الجہت شخصیت کے مالک ہیں۔ شاعر، نثر نگار، محقق، مدوّن اور مؤلف کی حیثیت سے دنیائے ادب میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ سکالرز میں وہ ایک ذہین، قابل اور مشفق استاد کی حیثیت سے بے حد مقبول ہیں۔ ظاہری آن بان کے ساتھ ساتھ ایک عالمانہ شان استاد محترم کی شخصیت کا جزو خاص ہے۔ وہ شعرا اور ادبا کے بارے میں مخصوص نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔ اپنے ندرت آگیں افکار اور منطقی و تجزیاتی انداز سے سکالرز کے ذہن کی آبیاری کرتے ہیں۔ زندگی کے کسی شعبے میں بھی وی بہترین سے کم پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ خوش نصیب ہیں وہ سکالرز جن کو خان صاحب سے کسب فیض کا موقع ملا ہے۔ لفظ ڈاکٹر محمد خان اشرف کی بے مثل شخصیت کا احاطہ کرنے سے قاصر ہیں۔‘‘(۱)
بقول ڈاکٹر صدیق جاوید:
’’ پروفیسر محمد خان اشرف ایک بے نیاز درویش صفت انسان ہیں وہ اپنی یا اپنی تالیفات و تصنیفات کی رونمائی کی کوششوں میں اپنا وقت رائیگاں نہیں کرتے کیونکہ انھیں نہ سائش کی تمنا ستاتی ہے اور نہ صلے کی پروا جو کچھ انھیں میسر ہے وہ اسی پر قانع میں یہی ایک committed ریسرچ سکالر اور استاد کی خصوصیت اور وصف ہے۔‘‘ (۲)

تصنیفات و تالیفات

الف۔ علمی وادبی

1.لباس کا مسئلہ (1963ء)
2.ولی: تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (1964ء-2003ء)
3.دیوان ولی۔ انتخاب (1964ء)
4.فسانۂ مبتلا از نذیر احمد ، ترتیب و مقدمہ (1966ء)
5.خیالستان از یلدرم ، ترتیب و مقدمہ (1967ء)
6.ردو تنقید کا رومانوی دبستان (1996ء)
7.رومانویت اور اردو میں رومانوی تحریک (1998ء)
8.اردو ادب تحقیق و تنقیدی مطالعہ ( مضامین )(2003ء)
9۔ توجیہات ( مجموعہ مضامین ) (2009ء)

ب۔شعری مجموعے

10۔ درد کا سورج (شعری مجموعہ) (1974ء-1996ء)
11۔مداوا ( غزلیات) (2009ء)
12۔شاخ آہو ( نظم میں وتراجم ) (2009ء)
13۔باغ عدن ( غزلیں نظمیں ، قطعات) (2010ء)

ج۔ قومی و دفاعی

14۔ پاکستان قومی سلامتی کے مسائل ( 2004 ء) الوقار پبلی کیشنز لاہور
15۔ جرات کے ستارے ( 8 بلوچ رجمنٹ کی داستان جنگ )(2006ء)

د۔ انگریزی

16۔ Insurgency in Third World Countries, (1978)

17.New Energy Sources. (1977)

18.Regimental History 8Baloch Regt. (1986)

ر۔تدریسی اور تعلیمی

19۔ ’’اردوادب‘‘ نصابی کتاب اردو اعلی (اختیاری) برائے اعلی ثانوی جماعتیں۔ 2005-1988ء پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ 110 لاہور
20۔ اردو برائے جماعت ششم ، نصابی کتاب 2004ء تا حال۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور
21 . ’’مرقع اردو‘‘ (اختیاری) بارہویں جماعت کے لیے 2005ء تا حال۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور (۳)

حوالاجات

  1. فریال ظفر ،میرے استاد محترم ۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد خان اشرف ، مشمولہ نور تحقیق ( جلد ۳، شمارہ ۱۱) شعبۂ اردو، لاہور گیریژن یونیورسٹی، لاہور، سہ ماہی : جولائی تا ستمبر ۲۰۱۹ء،ص: ۳۳۰
    2.صدیق جاوید ، ڈاکٹر ، تبصرہ: اصطلاحات تدوین متن از ڈاکٹر محمد خان اشرف ، ڈاکٹر عظمت رباب، لاہور : سنگ میل پبلی کیشنز ، ۲۰۱۱ء، ص:۶
    3.ڈاکٹر محمد خان اشرف کی تصنیفات و تالیفات:اصطلاحات تدوین متن از ڈاکٹر محمد خان اشرف ، ڈاکٹر عظمت رباب، لاہور : سنگ میل پبلی کیشنز ، ۲۰۱۱ء،ص: ۲۳۹ تا ۲۴۰

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے