کلیشے

کلیشے ( Cliche )
کوئی ایسا قول یا جزوِ کلام جو کثرت استعمال سے بے معنی ہو کر رہ گیا ہو اور لکھنے اور بولنے والے اسے بلا تکلف، بغیر سوچے سمجھے لکھتے اور بولتے رہتے ہوں۔ بہت سی باتیں اس طرح کے بے محل اور بے محابا استعمال سے اپنی تازگی کھو کر گھسے پٹے کلمات میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ مثلاً کسی کی وفات پر یہ کہنا کہ ’’ ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہو گیا وہ کھی پر نہ ہو سکے گا ‘‘ یا ’’ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ‘‘ یا ’’ عصری تقاضوں کا ذکر کرنا یا کسی ترجمے کی تعریف میں یہ کہنا کہ اس پر اصل کا گمان ہوتا ہے یا کسی حکومت کا دعویٰ کرنا کہ وہ کسی کو امنِ عامہ سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ۔‘‘ غزل کے بہت سے روایتی مضامین کا بھی غیر محتاط شاعروں کی زبانی یہی حشر ہوتا ہے۔

اردو میں Cliche کا کوئی مناسب مترادف موجود نہیں۔ اس مقصد کے لیے ’’ مبذلہ ‘‘ (جمع: مبذلات) سے کام لیا جا سکتا ہے جو بڑی حد تک مفہوم کو ادا کرتا ہے۔

حوالاجات:
منتخب ادبی اصطلاحات از ڈاکٹر سہیل احمد خان ، محمد سلیم الرحمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے