تعارف
آثم فردوسی پاکستانی شاعر اور ادیب ہیں۔ یہ لاہور پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام میاں عبد المجید ہے۔ ان کے والد کا نام میاں عبد الکریم ہے۔
تصانیف
- مہمان ِ معلیٰ نعتیں
- خواب خواب آنکھ
- شبنم شبنم پھول
- سفر آفتاب کا
نمونہ کلام
باتوں کے رنگ ، حُسن و ادا ساتھ لے گیا
وہ شخص موسموں کی ہوا ساتھ لے گیا
آخر میں کس زباں سے اُسے بے وفا کہوں
جو خود ہی اپنا عہدِ وفا ساتھ لے گیا
کر کے وہ دان میرے خیالوں کو تِیرگی
اپنی محبتوں کی ضیاء ساتھ لے گیا
حُسنِ خیال ، حُسنِ طلب، حُسنِ آرزو
سب کچھ مِرا وہ میرے سِوا ساتھ لے گیا
یادوں کی تلخیاں مِرے دامن میں ڈال کر
اپنی عنایتوں کی رِدا ساتھ لے گیا
آیا تھا سر پِھرا کوئی اپنی تلاش میں
ناکام جستجو کی قَبا ساتھ لے گیا
رُخصت ہوا جو کل مِری بستی کا آدمی
آثم ! وہ ہر کسی کی دعا ساتھ لے گیا
(آثم فردوسی)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی