احمد داؤد (یکم جون، 1948ء – 12 دسمبر، 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو ممتاز افسانہ و ناول نگار تھے۔

حالات زندگی
احمد داؤد یکم جون، 1948ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ان کا آباٸی علاقہ تحصیل حضرو ضلع اٹک کا ایک گاؤں حمید تھا ان کاشمار جدید افسانہ نگاروں میں ہوتا تھا۔ ان کی تصانیف میں افسانوی مجموے مفتوح ہوائیں، دشمن دار آدمی، خواب فروش اور ناول رہائی شامل ہیں۔
تصانیف
افسانہ
- مفتوح ہوائیں
- دشمن دار آدمی
- خواب فروش
ناول
- رہائی
وفات
12 دسمبر، 1994ء کو احمد داؤد راولپنڈی، پاکستان میں انتقال کر گئے اور راولپنڈی کے قبرستان مومن پورہ کشمیر بازار میں سپردِ خاک ہوئے۔