اظہر جاوید

اظہر جاوید
پیدائش4 جنوری 1938ء
راولپنڈی، پاکستان
وفات14 فروری ، 2012ء
لاہور ، پاکستان
قلمی ناماظہر جاوید
پیشہشاعر ، صحافی
زباناردو
نسلپنجابی
شہریتپاکستانی
اصنافشاعری ، صحافت
نمایاں کامغم عشق گر نہ ہوتا
حضرت رابعہ بصری
شہر غم
رسالہ تخلیق کے مدیر

ادبی خدمات

اظہر جاوید اردو اور پنجابی کے شاعر تھے ۔ ان کی پہلی نظم رسالہ ” تخلیق ” میں 1977ء میں شائع ہوئی ۔ اظہر جاوید رسالہ تخلیق کے مدیر تھے ۔ یہ رسالہ انہوں نے 1969ء میں لاہور سے جاری کیا ۔ اس کے علاوہ ان کی نظم ” بے انجان کی کہانی” رسالہ ” ادب لطیف” میں 1986ء میں شائع ہوئی ۔ ایک اور نظم ” بلاوا” رسالہ "اوراق” میں 1989ء میں چھپی ۔

ایوارڈز

اظہر جاوید نے کافی ادبی خدمات سر انجام دیں۔ ان ادبی خدمات کی وجہ سے ان کو 2011ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا ۔

وفات

اظہر جاوید ایک اچھے انسان تھے۔ ان کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ اور 14 فروری 2012 ء کو دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ ان کا مدفن لاہور میں ہے۔

تصانیف

  • غم عشق گر نہ ہوتا
  • حضرت رابعہ بصری
  • شہر غم
  • خزاں کے پتے
  • بڑی دیر ہو گئی
  • پھر غم جاناں

نمونہ کلام

تو بھی وفا کے روپ میں اب ڈھل کے دیکھ لے
اس آگ میں ہماری طرح جل کے دیکھ لے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے