ادبی خدمات
شہزاد منظر یکم جنوری 1933ء کو کلکتہ کے ایک تجارت پیشہ سوتی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ نو عمری سے پڑھنے لکھنے کا شوق تھا جس کی وجہ سے وہ شعر و ادب سے دلچسپی لینے لگے ۔ نو عمری سے ہی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھنے لگے اور بالآخر صحافت کو بطور پیشہ اختیار کر لیا۔ انہوں نے برصغیر کے بہت سے اخبارات میں بحیثیت صحافی فرائض انجام دیے ۔ ان کی اب تک دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔
جن اخبارات میں کام کیا
- روزنامہ ’’ عصر جدید ‘‘ کلکتہ (رپورٹر) ۱۹۵۶ء تا ۱۹۶۰ء
- روزنامہ ’’ آزاد ہند ‘‘ کلکتہ (رپورٹ) ۱۹۶۰ء تا ۱۹۶۴ء
- ہفت روزہ ’’ آثار ‘‘ کلکتہ (معاون مدیر) ۱۹۵۹ء تا ۱۹۹۳ء
- روزنامہ ’’ پاسبان ‘‘ ڈھاکہ (سب ایڈیٹر) ۱۹۶۴ء تا ۱۹۶۵ء
- روزنامہ ’’ وطن‘‘ ڈھاکہ (اسٹنٹ ایڈیٹر) ۱۹۷۰ء تا ۱۹۷۱ء
- ہفت روزہ ’’ چترالی ‘‘ ڈھاکہ (اسٹنٹ ایڈیٹر) ۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۱ء
- روزنامہ ’’ مساوات ‘‘ لاہور (نمائندہ خصوصی ، مقیم ڈھاکہ ) ۱۹۷۰ء تا ۶۱۹۷۱
- روزنامہ ’’ جنگ ‘‘ کراچی (سب ایڈیٹر) ۱۹۷۱ء تا ۱۹۷۲ء
- ہفت روزہ ’’ پیمان‘‘ کراچی (مدیر معاون) ۱۹۷۲ تا ۱۹۷۳ء
- روزنامہ ’’ مساوات ‘‘ کراچی (اسٹنٹ ایڈیٹر) جون ۱۹۷۳ء تا ۱۹۷۹ء
- روزنامہ ’’ حریت ‘‘ کراچی (اسٹنٹ ایڈیٹر) ۱۹۸۲ء تا ۱۹۸۳ء
- روزنامہ ’’ جنگ ‘‘ کراچی (ادبی کالم نگار ) ۱۹۸۱ء تا ۶۱۹۸۹
ادارت
- ماہنامہ ’’ ساقی ‘‘ کلکتہ (۱۹۶۲ء)
- ماہنامہ ’’ ساز ‘‘ کلکتہ (۱۹۶۲ء)
رکنیت
- کراچی پریس کلب
- کراچی یونین آف جرنلسٹس
- آرٹس کونسل آف پاکستان
تصانیف
تنقید :
- جدید اردو افسانہ
- جدید اردو ناول
- پاکستان میں اردو تنقید کے پچاس سال
- پاکستان میں اردو ناول کے پچاس سال
- پاکستان میں اردو افسانے کے پچاس سال
- اردو کے بڑے افسانہ نگار
- علامتی افسانے کے ابلاغ کا مسئلہ
- مشرق و مغرب کے چند مشاہیر ادبا
- مابعد جدیدیت: مباحثہ سے مکالمہ تک
- غلام عباس ایک مطالعہ
- محمد حسن عسکری ایک مطالعہ
- راجندر سنگھ بیدی ایک مطالعہ
- ردعمل
- فحش ادب کیا ہے
- اردو تنقید ، پاکستان میں
- ترقی پسند ادب کا مستقبل
- ہمارا تنقیدی ورثہ
تاریخ:
- کہانی عہد بہ عہد
- اردو افسانہ آزادی کے بعد
- اردو افسانے کی تنقیدی تاریخ
ناول:
- اندھیری رات کا تنہا مسافر
افسانے:
- ندیا کہاں ہے تیرا دیس
سفرنامہ:
- سفر ناتمام
- تین شہروں کی کہانی
سیاسیات:
- سندھ کے نسلی مسائل
انتخاب:
- کرشن چندر کے دس بہترین افسانے
- منٹو کے دس بہترین افسانے
- غلام عباس کے دس بہترین افسانے
- قرۃ العین حیدر کے دس بہترین افسانے
- بیدی کے دس بہترین افسانے
- عصمت کے دس بہترین افسانے